• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صمد، محمد علی، حسن کا ٹی 20 ڈیبیو، متاثر نہ کرسکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلےٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے تین کھلاڑیو ں عبدالصمد، محمد علی اور حسن نواز نے ڈیبیو کیا لیکن کوئی بھی کھلاڑی اپنی کارکردگی سے متاثر نہ کرسکا۔ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے عبدالصمد ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے محمد علی اور شاداب خان نے حسن نواز کو کیپ دی۔ حسن نواز دو گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔عبدالصمد12گیندوں پر سات رنز بناسکے۔ حارث رئوف کی جگہ محمد علی کو ملی۔ انہوں نے تین اوورز میں 25 رنز دیے۔

اسپورٹس سے مزید