• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ روسی حملہ، یورپی ممالک کا جنگ کیلئے لازمی فوجی سروس کی بحالی پر غور

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یورپی ممالک ممکنہ روسی حملے کے خلاف اپنی فوجی طاقت میں اضافے کے لیے لازمی فوجی سروس کی بحالی پر غور کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہائیڈلبرک یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل سائنس کے ریسرچر الیگزنڈر برلکوف نے کہا ہے کہ روسی فوج آج فروری 2024ء کے مقابلے میں بہت بڑی اور بہتر ہو گئی ہے، روسیوں کے بالٹک ریاستوں اور یورپی یونین کے مشرقی ممالک کے خلاف جارحانہ عزائم ہیں۔

برسلز سے تعلق رکھنے والے بریگل (Bruegel) تھنک ٹینک کے لیے ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روس کے ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے یورپ کو 3 لاکھ اضافی فوجی درکار ہوں گے۔

یوگو نامی سروے کے مطابق فرانس میں 68 فیصد اور جرمنی میں 58 فیصد اکثریت نوجوانوں کے لیے لازمی فوجی خدمات کی حمایت کرتی ہے، جبکہ برطانیہ، اٹلی اور اسپین میں اس حوالے سے رائے تقسیم ہے۔

بیشتر یورپی ممالک نے لازمی فوجی سروس کے حوالے سے قوانین ختم کر دیے تھے تاہم یونان، قبرص، آسٹریا، سوئٹزر لینڈ، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، ناروے اور ترکیہ میں لازمی فوجی سروس ابھی بھی بر قرار ہے۔

پولینڈ نے 2008ء میں فوجی بھرتی کو ختم کر دیا تھا، تاہم اس نے 2027ء میں 1 لاکھ شہریوں کو فوجی تربیت فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید