• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہریتھک روشن کا سابقہ اہلیہ کیلئے تعریفی پیغام، سوزین خان پر فخر کا اظہار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار ہریتھک روشن نے اپنی سابقہ اہلیہ، انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان کے لیے تعریفوں بھرا جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

ہریتھک روشن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سابقہ اہلیہ سوزین خان کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ میں کیپشن میں جذباتی نوٹ لکھا ہے۔

ہریتھک روشن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی سابقہ اہلیہ کے ڈیزائن کردہ خوبصورت ڈیکوریشن پیس دیکھے جا سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن کی یہ ویڈیو ان کی سابقہ اہلیہ کے نئے پروجیکٹ ’چارکول‘ کی ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکار نے اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خواب حقیقت بن گئے، سوزین مجھے تم پر بے حد فخر ہے، مجھے یاد ہے کہ 20 سال پہلے یہ وہ تصور تھا جس کا تم ہمیشہ خواب دیکھتی تھیں اور آج جب تم حیدر آباد میں اپنا دوسرا چارکول پروجیکٹ لانچ کر رہی ہو، تو میں اس چھوٹی سی لڑکی کو داد دیے بغیر نہیں رہ سکتا جس نے برسوں پہلے ایک خواب دیکھنے کی ہمت کی تھی۔

ہریتھک نے سوزین کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری محنت صاف نظر آ رہی ہے لیکن سب سے زیادہ تمہاری منفرد اور شاندار صلاحیتیں ہیں جو عیاں ہیں، میں تمہارے نئے اسٹور کے ڈیزائن اور وژن کو دیکھ کر دنگ رہ گیا ہوں۔


واضح رہے کہ بالی ووڈ کے اداکار ہریتھک روشن نے سوزین خان سے 4 سال دوستی کے بعد 2000ء میں شادی کر لی تھی۔

اس جوڑی کے دو بیٹے ہریہان اور ہریدان روشن ہیں، بعد ازاں 2014ء میں یہ دونوں علیحدہ ہو گئے تھے۔

سوزین اس وقت ارسلان گونی کے ساتھ جبکہ ہریتھک صبا آزاد کے ساتھ رومانوی تعلق میں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید