راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کینٹ بورڈ عملہ نے پیپلزکالونی میں تجاوزات کے خلا ف آپریشن کیا ۔ اس دوران دکانوں کے باہر سینکڑوں غیرقانونی شیڈز،تھڑے، سائن بورڈز اورلوہے کے لگے جنگلے مسمارکردئیے گئے جبکہ فٹ پاتھوں اور دکانوں کے باہرپختہ تھڑوں کو بھی مسمارکیاگیا ۔ ایگزیکٹوآفیسرسیدعلی عرفان رضوی کا کہناہے کہ پیدل چلنے والوں سمیت ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔