لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں ایک ہفتے میں 91 گینگز کے 206 کارندے گرفتار، 2332 اشتہاری مجرم، 1009 عدالتی مفرور اور 410 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 21 کلاشنکوف، 632 پسٹلز، 51 رائفلز، 64 بندوقیںبرآمد کرلیں۔