پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور میں مقیم افغان مہاجرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کو جو عزت پاکستان حکومت اور پاکستان کی عوام نے 40 سال دی تاریخ میں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ہم پاکستان حکومت کے شکر گزار ہیں پشاور پریس کلب میں متحدہ مرکزی عالی شوریٰ کے چیئرمین میاں خیل بریالے،عالی شوریٰ کے ممبران،بورڈ بازار صدر سعید نقیب بادشاہ اور دیگر نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،ہمیں جو 31 مارچ تک ٹائم دیا ہے وہ بہت کم ہے،ہمیں ایک سال کا ٹائم دیا جائے،افغانستان میں چالیس فیصد لوگوں کے پاس سر چھپانے کی جگہ نہیں،ہماری مشاورت سے ایک پالیسی کے تحت ہمیں ایک سال تک وقت دیاجائے، طورخم بارڈر کو فوری کھولا جائے کیونکہ،طورخم کی بندش سے تاجروں اور عام لوگوں کا نقصان ہورہاہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے لیے کچھ الفاظ کہہ کے ہمارے دل جیت لیے،وزیراعلی نے بتایا کہ افغانوں کو شہریت دی جائے۔،وزیراعلی نے مطالبہ تو کیا لیکن پولیس والے ہمیں تنگ کرتے ہیں