• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ کیساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے: نعمان حبیب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان حبیب کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے۔

نعمان حبیب سے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کے لیے مشکل ترین ساتھی اداکارہ کون ہیں؟

اُنہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے علیزے شاہ ایک مشکل ساتھی اداکارہ تھیں کیونکہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے شوٹنگ کے شیڈول میں کافی مسائل کا سامنا پڑا تھا۔

اداکار نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا اس میں علیزے شاہ کی ہی غلطی ہو گی کیونکہ شوٹنگ کا شیڈول متاثر ہونے میں پروڈکشن کی بھی غلطی ہو سکتی ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ پروڈکشن والے بھی اکثر طے شدہ تاریخوں پر شوٹنگ نہیں کرتے اور بعد میں قصور وار اداکار کو ٹھہرا دیتے ہیں۔

نعمان حبیب نے کہا کہ اداکار طے شدہ تاریخوں پر ہی شوٹنگ مکمل کروانے کا کہتے ہیں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اداکار کے ایک پروجیکٹ کے بعد کسی دوسرے پروجیکٹ کی شوٹنگ شیڈول ہوتی ہے تو اسے دوسرے پروجیکٹ کی شوٹنگ بھی وقت پر مکمل کروانی ہوتی ہے، اس طرح بہت سارے مسائل ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں علیزے شاہ کے ساتھ ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے جس میں ہمیں ان کے شیڈول کی وجہ سے بہت مشکل ہوئی اور شوٹنگ مکمل ہونے میں بہت زیادہ وقت لگ گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید