• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’فی الحال عائزہ خان کیساتھ ہوں‘، بیان پر دانش تیمور کی وضاحت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان دانش تیمور نے گزشتہ دنوں چار شادیوں کی اجازت سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت دی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار دانش تیمور آج کل نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان رابعہ انعم کے ہمراہ میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اپنی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کے بطور مہمان شو میں شرکت کرنے پر اداکار نے چار شادیوں سے متعلق بیان دیا تھا جس کے نتیجے میں انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔


اداکار نے کہا تھا کہ مجھے اللّٰہ نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے، میں چار شادیاں کر سکتا ہوں، میں فی الحال دوسری شادی نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ میری عائزہ خان سے محبت اور احترام ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کیے جانے پر اب دانش تیمور اپنے اس بیان پر وضاحت دینے کے لیے مجبور نظر آ رہے ہیں۔

دانش تیمور نے اپنے گزشتہ شو کے دوران اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کو غلط سمجھا گیا ہے، میں نے کچھ اور کہنا چاہا تھا، میرا مطلب تھا کہ میں فی الحال عائزہ خان کے ساتھ ہوں اور مجھے اپنے اگلے لمحے کا بالکل پتہ نہیں کہ کب میری موت واقع ہو جائے، میں جب تک زندہ ہوں عائزہ کے ساتھ ہوں، موت کے بعد کا انسان کچھ نہیں کہہ سکتا۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں اب بھی اپنے پرانے بیان پر قائم ہوں کہ مجھے چار شادیوں کی اجازت ہے اور جب اللّٰہ نے مجھے یہ اجازت دے دی کہ میں ایک سے زائد شادیاں کر سکتا ہوں تو مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔

اداکار دانش تیمور کا یہ بیان بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہےْ

نیٹیزنز کی جانب سے اس پر رائے دیتے ہوئے کہنا ہے کہ دانش تیمور نے اپنے بیان کی وضاحت دینے کی بھونڈی کوشش کی ہے، اداکار نے اپنے بیان پر بہت کمزور جواز پیش کیا ہے۔

متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ دانش تیمور نے گھما پھرا کر اپنے بیان کی تائید کرنے کی کوشش کی ہے مگر انہوں نے اتنا غلط بیان دیا تھا اس پر کوئی وضاحت نہیں دی جا سکتی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید