• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبور علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش، تصویر اور نام بھی سامنے آ گیا

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے گھر ننھی مہمان کی آمد ہو گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جوڑی نے خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کے ساتھ مداحوں کو اپنی خوشی میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ان کہ ہاں ننھی شہزادی کی آمد ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے سرینہ علی رکھا ہے۔

فنکار جوڑی نے اپنی ننھی پری کو دنیا میں خوش آمدید کیا اور بتایا کہ وہ اس نعمت کے منتظر تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بیٹی سرینہ علی کی پیدائش گزشتہ روز یعنی 18 مارچ 2025ء کو ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے آج کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ننھی مہمان کی آمد سے متعلق اعلان کے بعد مداحوں، فالوورز اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید