لاہور(جنرل رپورٹر) صوبے بھر میں 36 اضلاع کے 303 سکولوں میں 38,583 خصوصی بچوں کی سکریننگ کا عمل مکمل کی جا چکا ہے ۔ خصوصی بچوں کے لیے موبائل اسکریننگ یونٹس بھی تعینات کیے گئے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔