• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: پاکستانی سفارت خانہ نے دیگر ممالک کیساتھ مل کر جشن نوروز منایا گیا

پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان نے دیگر ممالک کے تعاون سے یونیسکو ہیڈکواٹر میں جشن نوروز منا یا۔پاکستان نے 12دیگر ممالک کے ساتھ مل کر یونیسکو ہیڈ کوارٹر میں نوروز کا متحرک اور ثقافتی طور پر اہم تہوار منایا۔ اس تقریب میں سفارت کاروں، معززین اور کمیونٹی کے اراکین کو اکٹھا کیا گیا، جو نوروز کے تہوار کے شاندار ورثے کی نمائش کررہے تھے۔ تقریبات میں روایتی موسیقی اور پرفارمنس پیش کی گئی، ثقافتی اور کھانے کی نمائشیں شامل تھیں جو شریک ممالک کے متنوع رسم و رواج اور روایات کو ظاہر کرتی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید