• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل: مسودہ کو جلد حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے نظرثانی شدہ مسودہ کو جلد ہی حتمی شکل دیئے جانے کا قوی امکان ہے ،اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے ملنے والا فیڈ بیک فی الحال زیر غور ہےحتمی مسودہ بین الوزارتی کمیٹی ، وفاقی کابینہ اور سرکاری اسٹیک ہولڈرز کو بھی پیش کیا جائے گا ، وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کا نظرثانی شدہ مسودہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے، بل کے مسودہ کو حتمی شکل دینے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسودہ بل کی اہم شقوں پرمشاورت جاری ہے ، تقریباً اگلے دو ہفتوں میں ڈیٹا پروٹیکشن بل کے مسودہ کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔
اہم خبریں سے مزید