• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تم میری دنیا ہو‘، نیلم منیر کے شوہر کا اہلیہ کی سالگرہ پر رومینٹک پیغام

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ہر دلعزیز اداکارہ نیلم منیر نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لی ہیں۔

اداکارہ نے رواں سال کے آغاز میں دبئی کے رہائشی محمد راشد سے شادی کی تھی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

نیلم منیر کے ہمسفر محمد راشد نے اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر محبت بھری اسٹوری شیئر کی ہے جسے اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا ہے۔

محمد راشد نے اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ کے شوہر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اہلیہ کو اپنی دنیا قرار دیتے انہیں اپنے لیے خوشی اور راحت کا باعث قرار دیا ہے۔

محمد راشد نے اپنی حسین اہلیہ کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے اور ان کے مستقبل کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید