• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سنگھ دوسری مرتبہ امید سے، ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع

کامیڈی کی دنیا کے مقبول جوڑے نے  آج شام انسٹاگرام پر سوئٹزرلینڈ سے ایک دلکش تصویر شیئر کر کے یہ خوشخبری سنائی۔ فوٹو انسٹاگرام بھارتی سنگھ
کامیڈی کی دنیا کے مقبول جوڑے نے آج شام انسٹاگرام پر سوئٹزرلینڈ سے ایک دلکش تصویر شیئر کر کے یہ خوشخبری سنائی۔ فوٹو انسٹاگرام بھارتی سنگھ 

معروف کامیڈین اور ٹی وی میزبان بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا ایک بار پھر والدین بننے والے ہیں۔ 

کامیڈی کی دنیا کے مقبول جوڑے نے آج شام انسٹاگرام پر سوئٹزرلینڈ سے ایک دلکش تصویر شیئر کر کے یہ خوشخبری سنائی۔

بھارتی سنگھ کا کہنا ہے کہ جلد خوشخبری آنیوالی ہے اور ہم ایک مرتبہ پھر ماں باپ بننے والے ہیں۔

اداکارہ کی پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں سمیت شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ 

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا، ایشا گپتا، دھرشٹی دھامی، جنت زبیر، ابھشیک ملہن اور انجلِی آنند سمیت کئی فنکاروں نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی سنگھ اور ہرش کی شادی 2017 میں ہوئی تھی، جبکہ ان کے پہلے بیٹے لکش (گولا) کی پیدائش 3 اپریل 2022 کو ہوئی،  فنکاری جوڑی اکثر اپنے یوٹیوب ولاگز میں بیٹے کی شرارتوں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہے۔

حال ہی میں ان کے ولاگز میں بھارتی اور ہرش کو بیٹے گولا کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کی سیر کرتے دیکھا گیا، جہاں گولا نے آئس کریم، کھلونے اور دیگر چیزوں کی ضد کی۔

بھارتی سنگھ نے اپنے کیرئیر کا آغاز دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج سے کیا، جس کے بعد وہ دی کپل شرما شو کے ذریعے کافی مشہور ہوئیں۔ وہ کئی کامیڈی اور ریئلٹی شوز کی میزبانی بھی کر چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید