بالی ووڈ کے سینئر پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کی خواہش ہے کہ وہ ابراہیم علی خان کے ساتھ کی گئی فلم نادانیاں کے بعد اب کوئی ڈراؤنی تھرلر فلم کریں۔
اس سے قبل اس ماہ شائقین فلم نے بالی ووڈ میں ایک نئے کیریئر کا آغاز اس وقت دیکھا جب اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے نادانیاں میں اداکاری سے اپنا فلمی کیریئر شروع کیا۔
اس فلم میں انکے ساتھ اداکارہ جھانوی کپور کی چھوٹی بہن خوشی کپور لیڈ رول میں ہیں۔
واضح رہے کہ خوشی کپور اس سے قبل دو فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ انکی پہلی فلم 2023 کی آرچیز ہے۔ 25 سالہ خوشی کی پہلی تھیٹریکل ریلیز ’لویاپا‘ ہے جس میں انھوں نے جنید خان کے ساتھ کام کیا۔
انکا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے یہ دیکھنے کےلیے متجسس رہی ہیں کہ تھرلر ڈراؤنی فلم کیسی نظر آئے گی، شاید مکمل طور پر ڈراؤنی نہ ہو لیکن میں نے اب تک جو فلمیں کی ہیں ان سے ذرا زیادہ گہرا ہو۔
انکا کہنا تھا میرے لیے ایسی فلم ایکسپلور کرنا دلچسپ ہوگا، میں ڈرامائی اور جذباتی سین کرنا چاہتی ہوں۔