• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایچ ایس کامیڈیکل کالجوں کے طلباء وطالبات کی حاضری خود مانیٹر کرنے کافیصلہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے طلبہ کی حاضری خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام کالجز ماہانہ بنیادوں پر اپنے طلبہ کی بائیو میٹرک حاضری یو ایچ ایس کو بھیجنے کے پابند ہوں گے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے نوٹیفکیشن کے مطابق 90 فیصد سے کم حاضری والے امیدواروں کو یونیورسٹی کے پروفیشنل امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
لاہور سے مزید