لاہور(خبرنگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم واستاذالحدیث صاحبزادہ مولانا حافظ زبیر حسن نے معروف اصلاحی و روحانی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی کی زیرصدارت خانقاہ انبالہ ہاؤس ٹاؤن شپ لاہور میں اصلاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بحیثیت مسلمان ہمیں دنیاو آخرت میں کامیابی کیلئے قرآن مجید اورعلماء کرام کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا، نوجوان نسل کو خاص طور پر قرآن کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ جدید فتنوں اور فکری یلغار کا مقابلہ بصیرت اور ایمان کے ساتھ کر سکیں انہوں نے کہا کہ قرآن مجیدمحض تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ مکمل ضابطہ حیات ہے