لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت راوی روڈ کے زیراہتمام ایک روزہ ختم نبوت کورس جامع مسجد عثمانیہ بادامی باغ لاہور میں ہوا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے ناظم تبلیغ مولانا عبدالعزیز،مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا حا فظ اللہ، مولانا محمدفرمان، حامد بلوچ، عمران بھٹی ودیگر نے شرکت کی۔ ختم نبوت کورس میں لیکچر دیتے ہوئے علماء نے کہا کہ ا ہل حق منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ مقررین نے کہا کہ قادیانی اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ مسلمان ختم نبوت اور ناموس رسالت کی پاسبانی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دنیا کی کوئی طاقت قانون ناموس رسالت اور قوانین ختم نبوت کو ختم نہیں کر سکتی۔ قادیانی لابی کی اسلام دشمن سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔