• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاہنہ 3 لاشوں کی برآمدگی کا واقعہگلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ میں گھر سے باپ اور دو بیٹوں کی لاشیں برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ کی تفصیلات سامنے آ ئی ہیں پولیس کے مطابق مقتولین کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا، جبکہ لاشیں گل سڑ چکی تھیں جو بظاہری طور پر 20 دن پرانی معلوم ہوتی ہیں۔مقتولین کے لواحقین سے رابطہ ہو گیا ہے، جو سرگودھا سے لاہور پہنچ کر کاہنہ پولیس کو اندراجِ مقدمہ کی درخواست دیں گے۔ مقتولین کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ کچھ عرصہ قبل لاہور منتقل ہوئے تھے۔باپ کی لاش گھر کے گراؤنڈ فلور کے ایک کمرے سے ملی، جبکہ دونوں بیٹوں کی لاشیں پہلے فلور کے کمرے میں پائی گئیں۔
لاہور سے مزید