• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل واپڈا کالونی شالیمار میں ٹیوب ویل کی خرابی ، پانی کا شدید بحران

لاہور ( جنرل رپورٹر )ایڈیشنل واپڈا کالونی شالیمار میں گزشتہ دو ہفتوں سے ٹیوب ویل کی خرابی کے باعث پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے، جس نے ہزاروں مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ لیسکو حکام کی مبینہ غفلت اور ٹیوب ویل کی بندش سے سینکڑوں گھرانوں کے مکین پانی کے حصول کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور روزمرہ کے معمولاتِ زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو بارہا مطلع کرنے کے باوجود اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا
لاہور سے مزید