• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UCPکانووکیشن اختتام پذیر، 2109 طلبہ کو ڈگریاں، 253 کو میڈلز سے نوازا گیا

لاہور( پ ر)یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں 28ویں کانووکیشن کی چار نشستوں پر مشتمل تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔مختلف فیکلٹی کے 2109 طلبہ و طالبات کو ڈگریوں سے نوازا گیا، جبکہ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 253 طلبہ کو گولڈ، سلور اور برونز میڈلز دیے گئے جبکہ ایک طالب علم کو رول آف آنر اور ایک طالبہ کو میرٹ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔22 پی ایچ ڈیز کو بھی اسناد دی گئیں۔دوسرے روز کے پہلے سیشن میں فیکلٹی آف لا اور فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے 470 طلبہ و طالبات کو ڈگریوں سے نوازا گیا۔کانووکیشن میں سی ای او برانڈ اسپیکٹرم انور کبیر اور سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ڈاکٹر پرویز حسن بطور مہمانانِ خصوصی شریک رہےآخری سیشن میںمنیزہ ہاشمی ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریلیشن ہم ٹی وی اور پروفیسر پروفیسر ایمریٹس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر شاہدہ حسنین (ایم ایم جی) نے گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کی۔جنہوں نے فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ماس کمیو نیکیشن کے 534 طلباء کو اسناد دیں۔تمام سیشنز میں ڈاکٹر حما د نوید نے یو نیورسٹی میںگزشتہ سال ہونے والی سر گر میوں اور کامیا بیوں کا تفصیل سے احاطہ کیا۔
لاہور سے مزید