لاہور (جنرل رپورٹر) ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے (ڈی سی او) عبداللہ ارشد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کے احکامات پر قراقرم ٹرین میں صفائی ستھرائی، فیومنگیشن سمیت مسافروں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں میں باقاعدگی سے فیومیگیشن اسپرے کروائی جاتی ہے تاہم کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ ٹرین اور کوچوں کو خصوصی طور پر چیک بھی کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج واشنگ لائنز میں قراقرم ٹرین کی کوچوں، بیڈنگ اور سیٹوں کی پوشش کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔