لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے شہداء پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں شہید سب انسپکٹر محمد وسیم، شہید کانسٹیبل مصور علی اور شہید کانسٹیبل محمد سرور بیگ کی برسیوں کے موقع پر پولیس گارڈ نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ترجمان پولیس کے مطابق تقریب میں لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے بھرپور سلامی پیش کی جبکہ شہداء کے اہلِ خانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کا مقصد فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔