• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سولر پینل تقسیم کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) سینٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے سندھ میں سولر پینل کی تقسیم کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر تحفظات کااظہار کیا اور کہا چار ماہ کا عرصے گزرگیا،وزارت کی جانب سے فہرست فراہم نہ کیے جانے کا واضح مطلب ہےکہ سندھ میں سولر انرجی کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم کی گئی کیونکہ چار ماہ کا عرصے گزرنے کے باوجود کمیٹی کو فہرست فراہم نہیں کی گئی ، کمیٹی نے سولر انرجی سے مستفید ہونیوالوں کی فہرست اور ٹینڈر کا طریقہ کار اور سولر انرجی کی کمپنیوں کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب کر لی ،اجلاس میں بتایاگیا کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بین الاقوامی اداروں کی امداد سے 17پروجیکٹ مکمل کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید