• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہن نے عامر خان اور گوری کے تعلقات پر کیا کہا؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

عامر خان کی بہن نکھت Nikhat Hegde نے گوری سپراٹ کے ساتھ ان کے تعلق پر کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ تعلقات کے باعث سرخیوں میں ہیں، انہوں نے 13 مارچ کو اپنی سالگرہ سے قبل میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اپنے تعلقات کا باضابطہ اعلان کیا۔

عامر خان کی بڑی بہن نکھت نے اس معاملے پر لب کشائی کی ہے، انہوں نے کہا کہ گوری ایک شاندار شخصیت کی مالک ہیں، ہم لوگ عامر کے لیے اور گوری کے لیے بہت خوش ہیں کیونکہ وہ بہت ہی اچھی انسان ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ دونوں ہمیشہ ہمیشہ خوش رہیں۔

عامر خان اور نکھت کے درمیان گہرا رشتہ ہے، پچھلے سال عامر دی گریٹ انڈین کپل شو میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے اور اپنی بہن کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید