سحری کا دسترخوان سجائیں مچھلی کے مزیدار سالن سے، جس کی ترکیب درج ذیل ہے۔
مچھلی (ڈمرہ) 500 گرام، نمک حسبِ ذائقہ، اجوائن 1 کھانے کا چمچ، سرکہ 1 کپ، کھانے کا تیل 4 کھانے کے چمچ، پیاز 1/2 عدد، ثابت گرم مسالہ حسبِ ذائقہ، ثابت زیرہ 1 چائے کا چمچ، ہری مرچ 2 عدد، ادرک لہسن (پیسٹ) ڈیڑھ کھانے کا چمچ، ٹماٹر پسے ہوئے 3 عدد، دہی 2 کھانے کے چمچ، لال مرچ پسی ہوئی 1 چائے کا چمچ، لال مرچ کُٹی ہوئی 1/2 چائے کا چمچ، کالی مرچ کُٹی ہوئی 1/2 چائے کا چمچ، میتھی سوکھی 1 کھانے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ، چھوٹی اِلائچی 2 عدد، بڑی اِلائچی 2 عدد، دار چینی 2 عدد، کالی مرچ 5 عدد، گرم پانی 1/2 کپ، ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا بطور گارنش۔
ایک برتن میں مچھلی ڈالیں اور اس میں نمک، اجوائن، سرکہ، ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر ملا لیں اور اسے 2 سے 4 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب اس مچھلی کو دھو لیں، اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں، اس میں پیاز، ثابت گرم مصالحہ، ثابت زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
اب ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا فرائی کر لیں۔
اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر، دہی، نمک، لال مرچ پسی ہوئی، لال مرچ کُٹی ہوئی، کالی مرچ کُٹی ہوئی، میتھی، زیرہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر 8 سے 10 منٹ بھنائی کریں۔
اب اس میں مچھلی ڈال کر 3 سے 4 منٹ بھنائی کر یں اور پانی ڈال کر 2 منٹ کے لیے دم دیں۔
ادرک، ہری مرچ اور ہرے دھنیے کو بطور گارنش استعمال کر لیں۔