برطانیہ میں عید الفطر اتوار کو منائے جانے کا امکان ہے۔
یوکے اسلامک مشن کے رہنما علامہ محمد اقبال اعوان نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یوکے اسلامک مشن کا برطانیہ میں عید الفطر بروز اتوار (30 مارچ) منانے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ ہفتے کی شام کیا جائے گا۔
ادھر ایک اعلان کے مطابق، مدینہ مسجد، یو کے اسلامک مشن اوک روڈ لوٹن پر اوقات نماز عید الفطر اس طرح ہیں:
پہلی جماعت 7.00 بجے امامت محمد فاروق، دوسری جماعت 8.00 بجے امامت قاری نذیر محمد، تیسری جماعت 9.00۔ بجے امامت علامہ محمد اقبال اعوان اور چوتھی جماعت 10.00بجے حافظ شاہد احمد کی امامت میں ادا کی جائے گی۔