• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیران کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ، 5 لاکھ 19 ہزار ہوگئی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کے بعد اب وفاقی کابینہ کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزراء نے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کی خود ہی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیران کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کر لی ہے۔وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے۔ بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار ہو جائے گی۔اس سے پہلے وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی 1لاکھ 80 ہزار تھی۔ وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی 188 فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی ہے۔سرکولیشن سمری کے ذریعے وفاقی وزرا و وزرا مملکت کی سیلری، الاونسز اور پرولجز ترمیمی بل 1975 منظوری کرلیا گیا ہے۔ اب یہ بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ قانون کے تحت کوئی بھی بل پارلیمنٹمیںپیش کرنے سے قبل اس کی کابینہ سے منظوری لینا لازمی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ کے چار فروری کے اجلاس سے مذکورہ سمری کو آخری وقت میں ایجنڈے سے نکال دیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید