• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی بحران ختم کرنے کیلئے سندھ سے ایف آئی اے کے 24 افسران کا بلوچستان تبادلہ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) بلوچستان میں ادارے کا انتظامی بحران ختم کرنے کیلئے ایف آئی اے سندھ زون سے 24افسران کا بلوچستان تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں آپریشنل ڈیمانڈ کی وجہ سے تمام رینک کے افسران کی کمی ہے۔ ایف آئی اے بلوچستان کی اہم ذمہ داریوں کیلئے کام کو موثر بنانے کیلئے 24 ملازمان کے فوری تبادلوں کی ہدایت کی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید