• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلی سے معیشت کو خطرہ، محمد اورنگزیب، قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور اور قائم مقام سفیر نٹالی بیکرکا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہے خاص طور پر اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دینے پر توجہ دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکا کی ناظم الامور اور قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے جمعہ کو یہاں فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے نٹالی بیکر کو حکومت کے وسیع تر معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی ۔نٹالی بیکر نے پاکستان کی معاشی ترقی اور مشکل لیکن ضروری اصلاحات کے نفاذ کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے ملک کی معاشی بحالی کی صلاحیت اور طویل المدتی استحکام کے لئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ معاشی اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اہم خبریں سے مزید