افریقی ملک نائجر کے دیہی قصبے کوکورو میں مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نائجر حکومت نے واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
کویت نے کہا ہے کہ دوست ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
چین کے صوبے شانشی کی ایک رہائشی عمارت میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
بھارتی سیاست دان ششی تھرور نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ پہلے اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں یا اس کا جواب دیا جائے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ماسکو (روس) پریڈ میں شرکت نہیں کریں گے۔
بھارت کی قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی تشکیل نو کی گئی ہے اور را کے سابق سربراہ آلوک جوشی چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔
رہنما تحریک خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تحریک ڈالے۔
بھارتی فضائیہ کے سابق ایئر وائس مارشل اور ممتاز تجزیہ کار کپل کاک نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی تو دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان بات چیت سے ہی ہو سکتی ہے۔
حریت رہنما چیئرمین کشمیر انسٹیٹویٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف وانی نے یو این سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز نے ویانا کو ٹرانزٹ اسٹیشن بنا لیا۔
ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں مجرم کو سزائے موت دے دی گئی۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی پہلی خود مختار اے آئی اسسٹنٹ ایپ لانچ کر دی۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس بھی منفی ہوگیا۔
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم کا ہینڈ بیگ چوری ہوگیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن اور تجارتی پالیسیوں کے باعث 2025ء میں امریکا کی سیاحت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف کارروائی کے لیے بھارتی فوج کو گرین سگنل دے دیا۔ اس حوالے سے بھارت کی کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کا اہم اجلاس آج صبح ہوگا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے کرتے ہوئے مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔