• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی باکسر جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جارج فورمین— تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا
جارج فورمین— تصویر بشکریہ برطانوی میڈیا

سابق امریکی باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جارج فورمین کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی موت 21 مارچ کو ہوئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جارج فورمین کی پرورش غریبی میں ہوئی، وہ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل نہیں کر سکے تھے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ٹائٹل اور سیکڑوں میچز جیتے۔

جارج فورمین نے 1970ء سے 1980ء کے درمیان 4 شادیاں کیں جبکہ 1985ء میں انہوں نے پانچویں شادی کی اور اسی اہلیہ کے ساتھ وہ آخری دم تک رہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید