• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بورڈ کی آئی پی ایل کیلئے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کر دی۔

کورونا کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یہ پابندی لگائی تھی جس کے بعد 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال پسینے سے چمکاتے ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے گیند چمکانے کے لیے تھوک پر پابندی ختم ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ تھوک سے گیند زیادہ جلدی چمکتی ہے، تاہم اس کے باوجود بولنگ تو اچھی ہی کرنی پڑے گی۔

فاسٹ بولر وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ گیند پر تھوک کا استعمال ہمارے لیے مددگار ثابت ہو گا، بولروں کو ریورس سوئنگ کرنے میں مدد ملے گی۔

فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ اب گیند کو تھوک سے چمکانے کی اجازت ملتی ہے تو پہلے جیسی بولنگ ہو گی۔

عاکف جاوید نے کہا ہے کہ گیند کے دونوں طرف پسینہ لگانے سے ریورس ہونا کم ہو گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید