• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: ہیتھرو ایئر پورٹ کو بجلی دینے والے سب اسٹیشن میں آگ لگنے کی ویڈیو وائرل


برطانوی دارالحکومت لندن کے مصروف ترین ہیتھرو ایئر پورٹ کو بجلی دینے والے نارتھ ہائیڈ سب اسٹیشن میں آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

مذکورہ ویڈیو عینی شاہد نے ریکارڈ کی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں سب اسٹیشن سے بلند ہوتے شعلے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہائیڈ سب اسٹیشن میں آگ لگنے سے دنیا کے مصروف ترین ہیتھرو ایئر پورٹ کو گزشتہ روز مکمل طور پر بند کرنا پڑا، جس کے باعث 13 سو سے زائد پروازیں اور 3 لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کو آگ لگنے کے واقعے کے بعد جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاہم آئندہ چند روز تک پروازوں کا شیڈول متاثر رہے گا جبکہ 5 ہزار گھروں کی بجلی بھی متاثر ہوئی ہے۔

میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ دہشت گردی نہیں، ممکنہ طور پر آگ بجلی کے تقسیم کار آلات میں لگی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید