• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی حملے شروع کردیے


اسرائیل نے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی حملے شروع کر دیے، جنوبی لبنان میں بمباری سے 2 افراد شہید اور 8 زخمی ہوگئے، آج صبح لبنان سے اسرائیل پر 3 راکٹ فائر کیے گئے، اسرائیلی فوج نے راکٹ حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غزہ میں بمباری سے 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید ہوگئے، 5 روز میں شہداء کی تعداد 630  سے زیادہ ہوگئی، 1 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے۔

محصور غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 5 بچے شہید ہو گئے۔ یہ حملہ رات گئے غزہ شہر میں کیا گیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

 اقوام متحدہ انسانی امور ایجنسی نے غزہ کی بدترین انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  امداد کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اب تک 49,747 فلسطینی اسرائیلی جنگ میں شہید اور 113,213 زخمی ہو چکے ہیں۔

 غزہ حکومت کے میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ شہداء کی تعداد 61,700 سے تجاوز کر چکی ہے، کیونکہ ہزاروں فلسطینی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید