کراچی (اسٹاف رپورٹر) انتہائی سخت سیکورٹی کے باوجود صدر میں تین دکانوں میں نقب زنی کی واردات سامنے آئی ہے۔صدر تھانے کی حدود نعمان سینٹر میں ہفتہ کی علی الصبح نامعلوم ملزمان تین دکانوں کے تالے کاٹ کر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔رات گئے پولیس کی جانب سے یوم علی کے جلوس کی وجہ سے دکانوں کو سیل کیا گیا تھا۔متاثرہ دکان دار کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہونے کے باوجود دکانوں کے تالے ٹوٹنا تشویشناک ہے،متاثرہ دکاندار امان اللہ نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ رات دس بجے دکانیں سیل کرنے کیلئے مارکیٹ بند کرادی تھی۔