• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج کے 764 جوانوں اور افسران کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان


صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے 764 جوانوں اور افسران کےلیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ کے جوانوں اور افسران کےلیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے 764 جوانوں اور افسران کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا گیا، ان میں سے 2 جوانوں اور افسران کو ستارہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 227 کےلیے تمغہ بسالت، 82 جوانوں اور افسران کو امتیازی اسناد، 185 افسران اور جوانوں کےلیے چیف آف آرمی اسٹاف  تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 جوانوں کو ہلالِ امتیاز ملٹری، 112 کےلیے ستارہ امتیاز ملٹری اور 133 جوانوں اور افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری دیے جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید اور سپاہی صوبان مجید بلوچ شہید کو ستارہ بسالت سے نوازا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید، میجر بابر خان شہید، میجر عامر عزیز شہید، میجر رمیز امتیاز اور میجر سید علی رضا شاہ شہید کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید