کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے بولروں نے اچھی بولنگ کی۔ آپ کو انہیں یہ کریڈٹ دینا ہوگا، انہوں نے ہمیں آئوٹ کلاس کردیا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ گیند بہت سوئنگ ہورہی تھی۔ لیکن ہم پروفیشنل کرکٹر ہیں، اس لیے ہمیں اس کے مطابق کھیلتے ہوئےاپنے آپ کو پچ کے مطابق ڈھالنا ہوگا، آگے چل کر ہمیں بہتر ہونا پڑے گا۔ آخری میچ ویلنگٹن ہے۔ ہم دوبارہ پلان بنائیں گے، دیکھیں گے کہ ہمیں کیا بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ کارکردگی سے بہت خوش ہوں، آکلینڈ میں پاکستان کی کارکردگی شاندار ہونے کے بعد صرف ایک دن دو دن میں ہم نے کم بیک کیا۔ گیند کافی زیادہ سوئنگ ہوئی ۔ تمام سیمرز نے شاندار بولنگ کی، بہت اچھی لائن پر ٹارگٹ کیا۔