کراچی(نیوز ڈیسک) پیو ریسرچ سینٹر کی 2023-24 ریلجیئس لینڈ اسکیپ اسٹڈی میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ان انکشافات کے مطابق امریکا میں عیسائیت 62 فیصد پر مستحکم، کمی کا رجحان سست ہوگیا ہے ۔غیر مذہبی "ننز" کی تعداد 29 فیصد تک پہنچ گئی ۔غیر عیسائی مذاہب 7 فیصد ہو گئے، مسلم 1.2 فیصد ہوگئے۔نوجوانوں میں مذہبی رحجان کم ہونے لگا، صرف 46فیصد عیسائیت ،86فیصد امریکی روح پر یقین رکھتے ہیں ،44فیصد روزانہ اور 33فیصد ماہانہ دعائیہ تقاریب میں جاتے ہیں ، 35 فیصد نوجوانوں نے بچپن کا مذہب بدلا، عیسائیت سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ زیادہ مذہبی ریپبلکن، کم مذہبی افراد کا ڈیموکریٹس کی طرف جھکائو،40فیصد والدین بچوں کو مذہبی تعلیم دیتے ہیں ۔ نوجوانوںمیں مذہب کے رحجان میں کمی مستقبل میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ امریکا میں عیسائیوں کے سب سے بڑے ذیلی گروپ پروٹسٹنٹ ہیں - جن میں 40فیصد امریکی بالغ ہیں ، دوسرے نمبر پر کیتھولک ہیں جو 19فیصد ہیں۔ وہ لوگ جو دوسرے تمام عیسائی گروہوں کے ساتھ شناخت کرتے ہیں (بشمول یونانی اور روسی آرتھوڈوکس چرچز، چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر،ڈے سینٹس، یہوواہ وٹنس اور بہت سے دوسرے) امریکی بالغوں کا کل تقریباً 3فیصد ہے۔