• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد استعفیٰ دینے والی اٹارنی جنرل گھر میں مردہ پائی گئیں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع کی سابق امریکی اٹارنی جیسیکا ایبر سنیچر کو اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں،این ڈی ٹی وی کے مطابق 43 سالہ جیسیکا، جنہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں عہدی سنبھالنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں،پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔جیسیکا ایبر کو اگست 2021میں اس وقت کے صدر جو بائیڈن نے ورجینیا کے مشرقی ضلع کے لیے امریکہ کے اٹارنی کے طور پر نامزد کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید