• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عہد کریں یوم پاکستان کو تعمیر پاکستان میں بدلیں گے، چوہدری ظہور اقبال

پاکستان بزنس فورم فرانس کے چیئرمین اور رہنما مسلم لیگ ن فرانس سردار ظہور اقبال نے کہا ہمارے اندر مکمل یکجہتی ہے، آئیں مل کر آج یوم پاکستان کو تعمیر پاکستان میں بدلیں اور اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔ 

انھوں نے ان خیالات کا اظہار 23 مارچ کے حوالے سے فرانس میں مقیم کمیونٹی کو پاکستان بزنس فورم کے پلیٹ فارم پر افطار عشائیہ کے موقع پر کیا۔

انھوں نے کہا کہ میں یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر ہمیشہ زور دیتا رہاہوں کہ یہاں آپ ایسا کردار پیش کریں جس سے ملک و قوم کا نام روشن ہو، یہاں کے قانون کا مکمل احترام کریں، کاروبار کریں یا جو بھی کام کریں اس میں دیانتداری نظر آنی چاہیے۔

سردار ظہور اقبال نے کہا میں ہر موقع پر یہاں لوگوں کو یہی کہتا ہوں کہ ہمارا کردار قانون کی پاس داری اور اچھے شہری کے طور پر پرامن زندگی گزارنا ہے تاکہ ملک کا نام روشن ہو اور ہمارے لیے ترقی کے راستے کھلیں۔

انہوں نے کہا کہ آج یہ بھی تجدید عہد کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ پاکستان جن اعلیٰ و ارفع مقاصد کے لیے حضرت قائداعظم محمد علی جناح اور اس وقت کے قائدین نے حاصل کیا تھا ان کی تکمیل کے لیے تمام وسائل اور توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید