• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کے زیر اہتمام یوم پاکستان پر افطار ڈنر کا اہتمام

یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کے زیر اہتمام تقریب اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروقار تقریب پاکستانی صحافیوں کی مشترکہ کاوش سے ایتھنز کی مرکزی جامع مسجد دارالامن میں منعقد کی گئی اس موقع پر سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔

پاکستان جرنلسٹ کلب کے صدر بدر منیر سندھو نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور ہمیں شہداء آزادی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، پاکستان کا قیام ایک معجزے سے کم نہیں اور اس کی تعمیر و ترقی میں ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

یوم پاکستان کی تقریب سے دیگر مقررین میں احمد نور مئیو، ندیم چوہدری اور سہیل اجمل بٹ بھی شامل تھے۔ جامع مسجد دالا امن کے خطیب نے نظریہ پاکستان پر روشنی ڈالی اور قیام پاکستان کے شہداء کے لیے خصوصی دعا کروائی، جبکہ صحافی برادری کے مرحومین کے لیے بھی دعا کی گئی۔

پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کی اس تقریب کے تمام شرکا کے لیے شاندار افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا، پاکستان جرنلسٹ کلب کے جنرل سکریٹری مرزا رفاقت حسین نے اس موقع پر انتظامی معاملات نہایت احسن طریقہ سے انجام دیے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید