• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا رائٹ سائزنگ سے متاثرہ سرکاری ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ، سرپلس پول بھیجے جائیں گے

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ سے متاثر ہو نے والے ملازمین کیلئے بڑافیصلہ کرلیا، ا ن کو وزارتوں ‘ ڈویژنوں اور وفاقی محکموں میں دستیاب خالی آ سامیوں پر ایڈجسٹ کیا جا ئے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں اور وفاقی محکموں سے براہ راست بھرتی کی دستیاب تمام خالی آ سامیوں کی تفصیلات فوری طور پر طلب کر لی ہیں۔ سیکشن افسر سر پلس پول اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں ‘ ڈ ویژنوں اور و فاقی محکموں کو آ فس میمورنڈم ارسال کیا جس میںہدا یت کی گئی کہ تمام خالی آ سامیوں کی تفصیلا ت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجی جائیں۔ یہ تفصیلات مخصوص فار میٹ پر مانگی گئی ہیں۔ جن میں ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ کی آ سامی کا عہدہ ‘ گریڈ‘ خا لی آ سامیوں کی تعداد ‘ مطلوبہ تعلیمی اہلیت و تجربہ اور اسٹیشن بارے میں تفصیلات شامل ہیں ۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے نتیجے میں بڑی تعداد میںوفاقی ملازمین سر پلس پول میں بھیجے جا ئیں گے جن کو وزارتوں‘ ڈویژنوں اور وفاقی محکموں کی خالی آ سامیوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید