• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ڈی ایس پی نے بیوی اور کمسن بیٹی کو قتل کیا، دوران تفتیش حقائق سامنے آگئے

لاہور(کرائم رپورٹر)گھریلو ناچاقی کے افسوسناک واقعے میں ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور کمسن بیٹی کو قتل کیااپولیس ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان کافی عرصے سے گھریلو تنازع چلا آ رہا تھا۔ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور دوسری شادی کے بعد گھریلو جھگڑوں میں شدت آ گئی تھی۔مقتولہ عثمان حیدر کی پہلی بیوی تھی، جس سے اس نے محبت کی شادی کی تھی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان حیدر کے مطابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی کی لاش ضلع شیخوپورہ جبکہ بیٹی کی لاش کاہنہ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید