• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا ٹاؤن کے تاجروں، مکینوں کا سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کیخلاف احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا ٹاؤن کے تاجروں اور مکینوں نے ٹاؤن کی مرکزی اور ملحقہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور ناقص حالت پر احتجاج کیا ہےاور کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ زکریا ٹاؤن کی سالہا سال سے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمتوں و دیگر مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، بصورت دیگر تاجر اور مکین بطور احتجاج سڑکوں پر آ نے پر مجبور ہوں گے ، آ ل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان کے صدر عارف فصیح اللہ ، انجمن تاجران زکریا ٹاؤن کے صدر رمضان سیال ، ،بابر سیال ، کامران سیال و دیگر کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ نے نہ صرف کینوں بلکہ تاجروں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے، کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے، سڑکوں کی ابتر صورتحال کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ،حادثات معمول بن چکے ہیں ،روڈ پر بڑے بڑے گڑھوں اور کھڈوں کی وجہ سے گاڑیاں کھٹارہ بن گئی ہیں اور رکشوں کے اکثر و بیشتر ایکسل ٹوٹ جاتے ہیں ، غیر ہموار سڑکوں پر گٹروں کا پانی کھڑا ہو جاتا ہے ، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں گندگی اور تعفن پھیلا ہوا ہے  ، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، کمشنر و ڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سڑکوں کی مرمت کی جائے اور علاقہ میں صحت و صفائی کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔
ملتان سے مزید