• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ اتھیا اور کرکٹر کے ایل راہول کے یہاں بیٹی کی پیدائش

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کنور لوکیش راہول والدین بن گئے، ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ اور کھیلوں کی دنیا سے بنی جوڑی کے یہاں پہلی اولاد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس جوڑی نے اپنے یہاں آنے والی ننھی مہمان کی خوشخبری مداحوں کو انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج ہونے والے میچ میں شریک نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ اداکارہ اتھیا شیٹی معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی ہیں۔

اتھیا کے یہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد سنیل شیٹی نانا بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی نے 2023ء میں شادی کی تھی، یہ جوڑی کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید