• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوڈ وارنر کی تیلگو بولنے اور ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل


آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی تیلگو بولنے اور ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ڈیوڈ وارنر نے ہمیشہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور بھارتی فلموں سے محبت کے اظہار کی وجہ سے بھارتی شائقین کا دل جیتا ہے، لیکن اب وہ حقیقت میں ٹالی ووڈ (تیلگو فلم انڈسٹری) کا حصہ بننے جا رہے ہیں، وارنر جلد ہی اپنی پہلی بھارتی فلم رابن ہڈ میں کیمیو (مہمان کردار) کرتے نظر آئیں گے۔

پری ریلیز ایونٹ میں جب وارنر نے مداحوں سے تیلگو میں بات کی تو سب حیران رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ نمستے آپ سب کا شکریہ، میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب کی محبت اور حمایت کی قدر کرتا ہوں، آپ لوگوں نے پچھلے 15 سال میں جو سپورٹ دی وہ میرے لیے بہت خاص ہے۔

جب ڈائریکٹر وینکی کودمولا نے وارنر سے تیلگو میں کچھ اور بولنے کو کہا تو انہوں نے شرماتے ہوئے کہا: نِنا نینو پریمیستونانو" (میں تم سے محبت کرتا ہوں)۔

یہ سنتے ہی پورے ہال میں تالیوں اور جوش کا طوفان آ گیا۔

وارنر نے اپنے فلمی ڈیبیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کرکٹ کے میدان سے نکل کر فلم انڈسٹری میں آنے پر گھبرا رہا تھا، لیکن جب ڈائریکٹر وینکی اور پروڈکشن ہاؤس نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں نے سوچا کہ یہ ایک زبردست موقع ہے، میں نے ہیروئن سری لیلا سے بھی بات کی اور میں اس موقع کو حاصل کر کے واقعی خوش ہوں۔

فلم رابن ہڈ 28 مارچ 2025ء کو ریلیز ہو رہی ہے، جس میں نیتھن مرکزی کردار  ادا کر رہے ہیں، جو ایک نڈر چور ہے جو امیروں سے لوٹ کر غریبوں کی مدد کرتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید