• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کا شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ دشمنی کا اعتراف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

عامر خان نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ دشمنی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی دوسرے دو کو پیچھے چھوڑنا چاہتا تھا۔

بالی ووڈ کے 3 ستون عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان کا رشتہ کبھی شدید مقابلے تو کبھی گہری دوستی کے بندھن میں بندھا رہا ہے، حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے تسلیم کیا کہ ان کے اور دوسرے دو خانز کے درمیان ابتدائی دنوں میں سخت مقابلہ تھا لیکن وقت کے ساتھ یہ بدل گیا۔

ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے اور شاہ رخ و سلمان کے درمیان کبھی مقابلہ رہا ہے؟ تو انہوں نے سیدھا جواب دیا کہ بالکل تھا، یہ کیسا سوال ہے؟ ہم میں سے ہر ایک چاہتا تھا کہ وہ دوسرے دو سے آگے نکل جائے۔ 

عامر خان نے مزید کہا کہ ہماری لڑائیاں اور اختلافات میڈیا میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، ایسا نہیں کہ میں کوئی نئی بات کر رہا ہوں، اب وہ مقابلہ ختم ہو چکا ہے۔

عامر خان نے وضاحت کی کہ اب ہم تینوں ویسے نہیں سوچتے جیسے پہلے سوچتے تھے، وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے درمیان ایک خاص قسم کی گرمجوشی اور دوستی پیدا ہو چکی ہے، جو پہلے کبھی نہیں تھی، ہم اب ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ کمفرٹیبل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید