• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا اور جاوید اختر میں تصفیہ نہیں بلکہ اداکارہ نے تحریری معافی طلب کی، شبانہ اعظمی

معروف بھارتی شاعر اور گیت نگار جاوید اختر کی اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ جاری طویل قانونی جنگ کے حوالے سے تصفیہ پر ایک غلط تاثر پیدا ہوا جس پر اب ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے وضاحت کی ہے۔

وہ لوگ جنھیں اس بارے میں زیادہ معلوم نہیں ہے انکی آگہی کے لیے بتایا جاتا ہے کہ کنگنا رناوت نے جاوید اختر پر الزام لگایا تھا کہ انھیں جاوید اختر نے ایک ملاقات کے دوران اداکار ریتیک روشن کے ساتھ انکے مبینہ تعلقات کے معاملے پر دھمکی دی تھی۔  

اس الزام پر جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، اب حال ہی میں کنگنا کی جانب سے غیر مشروط معافی نامہ جمع کروانے پر یہ معاملہ ختم ہوا ہے، اس معافی کی نقل منسلک ہے۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کنگنا کے معافی نامے پر جاوید اختر کی اہلیہ اور معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم نے کسی مالی ہرجانے کا نہیں کہا تھا لیکن انکی (کنگنا) جانب سے تحریری معافی نامہ مانگا تھا۔

انھوں نے کہا کہ یہ جاوید صاحب اور انکے وکیل جے بھردواج کی فتح ہے، لیکن میں حیران ہوں کہ میڈیا نے ایسا کیوں محسوس کیا کہ یہ باہمی تصفیہ ہے، تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ تحریری معافی تھی جو وہ کنگنا سے مانگ رہے تھے اور انہوں نے اسکے لیے ساڑھے چار سال تک مقدمہ لڑا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید