نیوزی لینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد ارسلان عباس کے والد اور سابق پاکستانی کرکٹر اظہر عباس خوشی نے نہال ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو میں اظہر عباس نے کہا کہ میں بیٹے کی نیوزی لینڈ ٹیم میں شمولیت پر بہت خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پرامید ہوں کہ محمد ارسلان عباس خود کو ایک فائٹر کرکٹر ثابت کرے گا۔
پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ اچھا مقابلہ کرے گا۔